اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی کورنالہر، اردوصحافی اور ادباء بھی شکار - اردو صحافی کورونا کا شکار

معروف شاعر اور صحافی ندیم صدیقی کی اطلاع کے مطابق شاعر اورایڈٹ شاٹ پبلیکشنز کے مالک اطہر عزیز اور ان کی اہلیہ کوویڈ پوزیٹو پائے گئے ہیں اور ممبئی کے نواحی شہر میرابھیندر کے پی ایم مہاجن اسپتال میں دوپہر 3 بجے داخل ہوئے ہیں ،ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے

ممبئی کورنالہر، اردوصحافی اور ادباء بھی شکار
ممبئی کورنالہر، اردوصحافی اور ادباء بھی شکار

By

Published : Apr 9, 2021, 4:50 AM IST

ممبئی میں تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے،جس کی وجہ شہری،دکاندار اور چھوٹے تاجر کرفیواور لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں۔اس درمیان خبر ہے کہ معروف صحافی اور مشہور اخبار قومی آواز اور اخبارعالم کے مدیر اور اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر خلیل زاہد بھی کوویڈ 19کا شکار بن کر اسپتال داخل ہوگئے ہیں اور ان کی حالت ناساز ہے۔75 سالہ خلیل زاہد ایک سرگرم شخصیت رہے ہیں۔

معروف شاعر اور صحافی ندیم صدیقی کی اطلاع کے مطابق ایک اور صحافی ، شاعر اورایڈٹ شاٹ پبلیکشنز کے مالک اطہر عزیز اور ان کی اہلیہ کوویڈ پوزیٹو پائے گئے ہیں اور ممبئی کے نواحی شہر میرابھیندر کے پی ایم مہاجن اسپتال میں دوپہر 3 بجے داخل ہوئے ہیں ،ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے،تین روز قبل مشہور خاتون صحافی فاطمہ زکریا بھی کوویڈ کا شکار ہوگئی اور شاعر مدیر افتخار صدیقی بھی علالت کے سبب انتقال کرگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details