اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: سٹی سینٹر مال میں آتشزدگی پر 56 گھنٹوں بعد قابو پایا گیا - fire news

فائر بریگیڈ نے ممبئی سینٹرل کے سٹی سینٹر مال میں آگ بجھانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے، آگ پر 56 گھنٹوں کی سخت محنت و مشقت کے بعد قابو پایا گیا ہے۔

image
image

By

Published : Oct 25, 2020, 11:45 AM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ناگپاڑہ میں واقع سٹی سینٹر مال میں جمعرات کی رات میں تقریباً نو بجے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

مال میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے پہلے مقامی لوگوں نے کافی کوشش کی لیکن بعد میں تقریباً رات کے دو بجے فائر بریگیڈ کو اس کی اطلاع دی گئی۔

سٹی سینٹر مال تین منزلہ عمارت ہے، جہاں کئی چھوٹی چھوٹی دکانیں واقع ہے۔ عمارت کی جس منزل پر آگ لگی تھی وہاں موبائل، پرنٹرز، اسٹیشنری، فرنیچر اور دیگر چیزوں کی دکانیں واقع ہیں۔

ممبئی فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پانے کے لیے 24 فائر انجن، 16 جمبو ٹینک اور درجنوں راحت رسانی گاڑیوں کو جائے حادثہ پر تعینات کیا تھا، اس کے علاوہ محکمۂ فائر بریگیڈ کے 250 ملازمین مسلسل آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔

آخر کار ممبئی فائر بریگیڈ نے اتوار کی صبح 5.08 بجے یعنی 56 گھنٹوں کے بعد مال میں لگی آگ کو بجھانے میں کامیابی حاصل کی حالانکہ آگ بجھانے کی کوشش میں محکمہ کے 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں آتشزدگی کے اس واقعے سے مال میں واقع دکانوں کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details