اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: شیوسینا بھون کے سامنے بی جے پی کا احتجاج - شیوسینک

ادھو ٹھاکرے کے کارٹون کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر سابق نیوی افسر مدن شرما کو زدوکوب کیا گیا تھا جس کے بعد بی جے پی کارکنان نے دادر میں شیوسینا بھون کے سامنے مظاہرہ کیا کیونکہ حملہ آوروں کو اس کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔

bjp protest
bjp protest

By

Published : Sep 13, 2020, 4:55 PM IST

ممبئی کے کاندیولی علاقے میں رہنے والے سابق نیوی افسر مدن شرما نے واٹس ایپ پر وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کا کارٹون شیئر کیا تھا جس کے بعد مشتعل شیوسینک مدن شرما کے گھر گئے اور ان کی پٹائی کر دی تھی۔

بی جے پی کا احتجاج

اس مار پیٹ کی ہر طرف مذمت کی جارہی ہے، حملہ آوروں کو اسی وقت گرفتار کیا گیا تھا لیکن اگلے ہی دن انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

مدن شرما جیسے بزرگ سابق نیوی افسر کی پٹائی اور حملہ آوروں کو ضمانت دیئے جانے کے خلاف بی جے پی نے دادر میں واقع شیوسینا بھون کے سامنے احتجاج کیا۔

بی جے پی کارکنا کا کہنا ہے کہ ملک کی حفاظت کرنے والوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار کرنا غلط ہے۔

بی جے پی کارکنان مزید کہا کہ 'شیوسینا نے اب تک جو کیا وہ سامنے آرہا ہے۔ بی جے پی نے شیوسینا کو انتباہ دیا ہے کہ وہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details