اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: موٹر سائیکل چور گرفتار - الہاس نگر کرائم برانچ یونٹ

مہاراشٹر کے شہر اُلہاس نگر میں موٹر سائیکل چوری کی واردات پولیس محکمہ کے لیے سردرد بنی ہوئی تھی اور اس معاملے میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

موٹر سائیکل چور گرفتار
موٹر سائیکل چور گرفتار

By

Published : Mar 11, 2020, 10:17 PM IST

الہاس نگر کرائم برانچ یونٹ کی ٹیم نے گزشتہ شب ڈپلیکیٹ چابی کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے تین شاطر چوروں کو گرفتار کیا ہے۔

کشن گئولی, اسسٹنٹ پولیس کمشنر، کرائم برانچ، ویڈیو

تینوں ملزمین کی نشاندہی پر پولیس نے 16 موٹر سائیکلز برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

الہاس نگر کرائم برانچ کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر کشن گئولی کے مطابق شہر میں شاطر چور موٹر سائیکل کی نقلی چابی کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے۔

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کرائم برانچ کی ٹیم نے سنیل کالے، وجے جادھو اور انوراگ وجے اڈھاری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ان کی نشاندہی پر چوری شدہ 16 موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details