ممبئی: ممبئی سے شائع ہونے والے روزنامہ 'ہندوستان' کے ساتھ تین دہائیوں تک وابستہ رہنے والے صحافی انورحسین کو ممبئی کے ناریل واڑی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ Journalist Anwar Hussain Passes Away at 55 اس موقع پر صحافت، ادب، سماجی اور سیاسی حلقوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔55 سالہ انور حسین کے پسماندگان میں دو بیغمات، دو فرزند اور ایک دختر شامل ہے۔
روزنامہ ہندوستان کے ایڈیٹر سرفراز آرزو نے بتایا کہ سینئر صحافی انور حسین کا گذشتہ شب نائر اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ Journalist Anwar Hussain Passed Away وہ کئی دنوں سے علیل تھے اور زیر علاج تھے۔ حسین نے 1980کی دہائی میں روزنامہ ہندوستان میں ملازمت اختیار کی اور کہنہ مشق صحافی کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اس عرصے میں ممبئی کے متعدد اخبارات - اردو ٹائمز، صحافت، روزنامہ سہارا میں بھی جز وقتی طور پر کام کیا اور تاہم آخری دور میں دوبارہ روزنامہ ہندوستان سے جڑگئے۔