اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: مویشیوں کو شہر میں لانے پر پابندی - مجلس کے ذمیدارن

قربانی کے فریضے کو ادا کرنے کے لئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمیں (اے آئی ایم آئی ایم) کے ذمہ دارن ناکہ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ سب اس امید سے بیٹھے ہیں کہ شاید مسلم رہنماؤں کی بے بسی اور لاچاری کو درکنار کر حکومت یہاں موجود لوگوں کے بارے میں کچھ نتیجہ نکالے گی۔

ممبئی: مویشیوں کو شہر میں لانے پر پابندی
ممبئی: مویشیوں کو شہر میں لانے پر پابندی

By

Published : Jul 31, 2020, 2:19 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں سوشل ڈسٹنسنگ قوانین پر عمل کرنے کے لئے قربانی کے مویشیوں کو شہر میں لانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ممبئی: مویشیوں کو شہر میں لانے پر پابندی

وہیں ٹول ناکوں پر قربانی کے مویشیوں کو شہر میں لانے کی جدوجہد اور کوشش اور امید ابھی بھی باقی ہے لیکن مہاراشٹر کے دس مسلم ارکین اسمبلی اب تک لوگوں کے درمیان نہیں پہنچ سکے ہیں جن کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ 'قربانی کے فریضے کو ادا کرنے کے لئے مجلس کے ذمہ دارن ناکہ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ سب اس امید سے بیٹھے ہیں کہ شاید مسلم رہنماؤں کی بے بسی اور لاچاری کو درکنار کر حکومت یہاں موجود لوگوں کے بارے میں کچھ نتیجہ نکالے گی تاکہ قربانی کے فریضہ کو ممبئی کے مسلمان ادا کر سکیں۔'

دراصل سوشل ڈسٹنسنگ قوانین پر عمل کرنے کے لئے شہر میں بکروں کی مندی اور کاروباریوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ممبئی اور ممبئی کے حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی پولیس کارروائی کر رہی ہے۔

اب ایسے میں لوگوں کی نگاہیں حکومت پر ٹکی ہوئی ہیں کہ قربانی میں محض ایک دن باقی ہیں تو حکومت کیا فیصلہ لیتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details