ایک زمانے میں ممبئی پولیس میں اپنی دھاک جمانے والے اور جرائم پیشہ افراد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کا ریکارڈ رکھنے والے ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس شمشیر خان پٹھان کو آج یہاں ممبئی کے ناگ پاڑہ پولیس اسٹیشن میں گنجان مسلم آبادی والے علاقہ ناگپاڑہ کے مورلینڈ روڈ میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف ممبئی باغ میں مسلم خواتین کی جانب سے جاری پرامن احتجاج میں پولیس کی جانب سے جاری نوٹس کی خلاف ورزی کے معاملہ میں 4 گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کیا گیا۔
ممبئی باغ احتجاج سابق پولیس افسر چار گھنٹوں کے بعد رہا
ممبئی باغ احتجاج میں شامل ریٹائرڈپولیس افسر شمشیر خان پٹھان کو4 گھنٹے تک پولیس حراست میں رکھا گیا تھا جنہیں بعد میں رہا کردیا گیا۔
ممبئی باغ احتجاج : سابق آئی پی ایس افسر چار گھنٹوں کے بعد رہا
موصولہ اطلاعات کے مطابق شمشیر خان پٹھان ممبئی باغ میں مردوں کی اس ٹیم میں شامل ہیں جو اس کے انتظامات کرتی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق شمشیر خان پٹھان کو ناگپاڑہ پولیس اسٹیشن نے کریمنل پروسیجر کورٹ کی دفعہ 149کے تحت نوٹس جاری کیا تھا اور یہ وارننگ دی تھی کہ وہ ممبئی باغ میں غیر قانونی اجتماع کا حصہ نہ بنیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
Last Updated : Oct 17, 2022, 5:05 PM IST