اردو

urdu

ETV Bharat / state

2008 Mumbai Terror Attacks: ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ ساجد میر کو پاکستان میں پندرہ سال کی سزا سنائی گئی - ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ کو سزا

پاکستان کی ایک عدالت نے ممبئی حملوں کے ایک سازشی کو 15 سال سے زائد قید کی سزا سنائی ہے۔ Mastermind Of 2008 Mumbai Terror Attacks Jailed

ممبئی حملوں کے سازشی کو پاکستان میں پندرہ سال سے زائد قید کی سزا
ممبئی حملوں کے سازشی کو پاکستان میں پندرہ سال سے زائد قید کی سزا

By

Published : Jun 25, 2022, 9:24 AM IST

لاہور:پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے 2008 کے ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ کو دہشت گردی کی مالی تعاون کے مقدمے میں 15 سال سے زائد قید کی سزا سنائی ہے۔ Mumbai Attack Mastermind Sentenced in pakistan عدالت نے کالعدم لشکر طیبہ کے رکن ساجد مجید میر کو سزا سنائی ہے۔ ایک سینئر وکیل نے جمعہ کو خبر رساں ایجنسی کو بتایا، "عدالت نے ساجد مجید میر کو 15 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ Mumbai attacks alleged mastermind Sajid Mir jailed

یہ بھی پڑھیں: Centre Declares Hafiz Saeed's Son Terrorist: مرکز نے حافظ سعید کے بیٹے طلحہ کو عسکریت پسند قرار دیا

پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (CTD) نے، جو میڈیا کو ایسے معاملات میں سزا کی معلومات فراہم کرتا ہے، نے دہشت گردی کی مالی معاونت پر میر کی سزا کی اطلاع نہیں دی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ اپریل ماہ میں مرکزی وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ اور جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے بیٹے طلحہ سعید کو بطور عسکریت پسند کی فہرست میں شامل کیا۔ وزارت کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے شہر لاہور کے باشندے حافظ طلحہ سعید لشکر کا ایک سینیئر لیڈر ہے اور مولوی ونگ کا سربراہ ہے۔Centre Declares Hafiz Saeed's Son Terrorist

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details