اردو

urdu

ETV Bharat / state

ابو عاصم اعظمی کا مالیگاؤں کے عوام کو پیغام

سماج وادی پارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ 'رمضان المبارک کی عبادات کا اہتمام گھروں پر ہی کریں۔ علماء و عمائدین کی رہنمائی میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔'

Breaking News

By

Published : Apr 24, 2020, 5:25 PM IST


ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 116 ہوچکی ہے اور اب تک 10 مریضوں کی موت بھی واقع ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے بحران اور ماہ رمضان المبارک کی آمد کے سلسلے میں سماج وادی پارٹی کے رہنما اور ممبئی کے مانخورد شیواجی نگر حلقے سے رکن اسمبلی ابو اعظمی نے مسلمانوں سے اپیل کی۔


ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ رمضان المبارک کی عبادات کا اہتمام بھی گھروں پر ہی کریں. علماء و عمائدین کی رہنمائی میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مالیگاؤں شہر میں کورونا وائرس جس طرح پھیل رہا ہے. اسے روکنے کیلئے قربانی دینی ہونگی جیسے ہمارے آبا و اجداد نے ملک کی بقاء و آزادی کیلئے دی تھی۔ آج ہمیں ہمارے مستقبل, قوم و ملت اور ملک کی بقاء کیلئے پھر سے قربانی دینی ہے اور گھروں میں ہی رہنا ہے. انھوں نے کہا کہ آج ہمارا گھر میں رہنا ہی سب سے بڑی قربانی ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details