اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل کی گرفت میں منشیات کا سوداگر - بھارتی بازار میں ڈیڑھ کروڈ

ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل کی گرفت میں آیا ایک شخص جس کا نام خالد خان ہے۔ خالد پیشے سے پولیس مخبر تھا۔ جو کبھی پولیس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر غیر سماجی عناصر کی جانکاریاں فراہم کرتا تھا

ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل کی گرفت میں منشیات کا سوداگر

By

Published : Nov 13, 2019, 7:00 PM IST

Updated : Nov 13, 2019, 11:03 PM IST

بتایا جا رہا ہے کہ خالد پیشے سے پولیس مخبر تھا۔ جو کبھی پولیس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر غیر سماجی عناصر کی جانکاریاں فراہم کرتا تھا۔ لیکن مخبری کے اس لبادے کے پیچھے ملزم خالد خان منشیات کا سوداگر نکلا۔ اس کے پاس سے محکمہ انٹی نارکوٹک سیل کے افسرا ن نے 470 گرام ہیروئن ضبط کیا ہے۔

ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل کی گرفت میں منشیات کا سوداگر

ضبط کی گئی اس منشیات کی قیمت بھارتی بازار میں ڈیڑھ کروڈ کے آس پاس بتائی جا رہی ہے۔

بتایا جا رہا کہ پیشے سے خبری ہونے کی وجہ سے طویل مدت سے محکمہ کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا تھا۔

اطلاع کے مطانق 'نارکوٹک سیل کے افسران کے ہاتھ اس وقت لگ گیا جب خالد ممبئی کے پوش علاقے مجگاؤں میں منشیات کا تھیلا کسی کے سپرد کرنے جا رہا رہا تھا۔'

اس سے پہلے بھی ملزم کے خلاف بھی منشیات سپلائی کرنے کے جرم میں کارروائی کی گئی تھی۔

فلحال ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ منشیات کے اس دھندھے میں اور کون کون سے لوگ شامل ہیں۔

Last Updated : Nov 13, 2019, 11:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details