ممبئی کرائم برانچ کی اینٹی نارکوٹک سیل نے منشیات مخالف مہم کے تحت اب تک کی سب سے بڑی کارروائی کی ہے، ممبئی کرائم برانچ کے جوائنٹ کمشنر ملند بھرامبے نے بتایا کہ ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل نے 1800 کلو گانجا ضبط کیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی بازار میں اس کی قیمت ساڑھے تین کروڑ سے زائد بتائی جا رہی ہے، منشیات فروش اس کاروبار کو بڑی ہی چالاکی سے انجام دیتے تھے ۔
بتایا جاتا ہے کہ اس گانجے کو ٹیمپو کی مدد سے ممبئی لایا جاتا تھا پوری ٹیمپو میں ناریل ہوا کرتا تھا، تاکہ کسی کو اس پر شک نہ ہو سکے، لیکن گزشتہ کئی دنوں سے اینٹی نارکوٹک سیل کے افسران اس راز کو فاش کرنے میں مصروف تھے۔