اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: منشیات کے پولیس انتطامیہ مستعد

برس کے اختتام پر ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں نشہ آور اشیاء کی خرید و فروخت کا سلسلہ تیز ہو جاتا ہے، اس غیر قانونی پیشے میں ملوث افراد بھی دسمبر کے مہینے میں زیادہ سرگرم رہتے ہیں، ایسے میں ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل کے افسران بھی 31 دسمبر کی رات کو نوجوانوں تک پہنچنے والی منشیات کے خلاف کارروائی کرنے میں مشغول رہتے ہیں کیونکہ ممبئی میں 31 دسمبر کو نئے برس کی پارٹیوں کے دوران متعدد جگہوں پر منعقد ہونے والی پارٹیوں میں شہر کے علاوہ بیرون ممالک کے باشندوں کی بھی خاصی تعداد موجود رہتی ہے۔

منشیات کے پولیس انتطامیہ مستعد
منشیات کے پولیس انتطامیہ مستعد

By

Published : Dec 16, 2019, 7:17 PM IST

حالیہ کارروائی میں ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 800 گرام منشیات ضبط کی جس کی قیمت تقریباً 4 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔

منشیات کے پولیس انتطامیہ مستعد، ویڈیو

یہ گرفتاری ممبئی کے قلابہ پولیس تھانے کی حدود میں ہوئی ہے، تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ منشیات ممبئی میں مقیم بیرون ممالک کے باشندوں کو مہیا کرائی جاتی تھی۔

اس پیشے میں خواتین کی شمولیت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا، ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل نے ممبئی کے وڈالا علاقے سے ایک خاتون کو 20 کلو گرام سے زائد منشیات کے ساتھ گرفتار کیا، مذکورہ خاتون کو کورٹ میں پیش کیا گیا۔

اس کے علاوہ ممبئی کرائم برانچ نے ممبئی کے چیمبور علاقے سے بھی ایک شخص کو نشہ آور اشیا کے ساتھ گرفتار کیا، یہی نہیں اس کے پاس سے نشہ آور اشیاء کے علاوہ دیگر سامان بھی ملے جس کی قیمت لوکھوں میں ہے۔

سب سے اہم اور چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ چیمبور علاقے میں ہی اس کے ایک دوست کے گھر پر گانجے کی کاشتکاری کی جارہی تھی، اس کاشتکاری کا طریقہ ،لزم نے انٹرنیٹ سے سیکھا تھا لیکن ممبئی کرائم برانچ نے اسے سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا۔

ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل کے سربراہ شودیپ لانڈے نے کہا کہ 'شہر میں 31 دسمبر کی رات میں نئے سال کے جشن کی پارٹیوں میں منشیات کی خرید و فروخت عروج پر ہوتی ہے اسی لیے محکمہ پولیس مستعد ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل کے ذریعہ نشے کا کاروبارہ کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جاتی ہے اس کے باوجود منشیات کے کاروباری کے لیے کوئی نا کوئی راستہ نکال لیتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details