مہاراشٹر میں دن بدن کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اس لیے سوشل میڈیا پر ایک پیغام تیزی سے وائرل ہو رہا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے باعث ممبئی اور پونے 10 دنوں کے لیے بند رہیں گے اور وہاں فوج تعینات رہے گی۔
اس تعلق سے ریاستی حکومت کی جانب سے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے ذریعے وضاحت کی گئی کہ یہ پیغام مکمل طور پر غلط ہے، اس کا مقصد افواہوں پھیلانا ہے، انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پر یقین نہ کریں۔
انیل دیشمکھ نے کہا کہ 'واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ ممبئی اور پونے میں فوج تعینات کی جائے گی، فوج دس دن کا کرفیو نافذ کرے گی یہ سراسر غلط ہے۔ مہاراشٹر سائبر کرائم نے اس افواہ کو پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔