مظاہرے میں سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ملک کی باگ ڈور ایسے لوگوں کے ہاتھ میں ہے جو ان پڑھ ہیں جس کی وجہ سے وہ ملک کے غریب عوام کو مشکل میں ڈالنا چاہتے ہیں ہم اس قانون کی پرزور مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ یہ قانون نہ صرف ملک کی عوام کے اندر مذہب کی بنیاد پر پھوٹ ڈالنے کا کام کرے گا بلکہ یہ آئین کے روح کے صریح منافی بھی ہے۔
ممبئی بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف - protest in mumbai against citizenship aemndmend bill
ممبئی کے آزاد میدان میں سماج وادی پارٹی کے بینر تلے ممبئی کی عوام نے شہری ترمیم بل کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔
مظاہرے میں جے این یو طلبا یونین کے سابق رہنما عمر خالد نے کہا کہ ہم 19 ستمبر کو اس سے بھی بڑے سطح پر حکومت کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔ یہ وہ حکومت ہے جس کے وزرا سے اگر ان کی ڈگری پوچھ لی جائے تو کسی قیامت سے کم نہیں یہ قانون صرف اور صرف ملک کی عوام کو پریشان کرنے کے لیے بنایا گیا ہے اور ہم اس کی کھل کر مخالفت کرتے رہیں گے۔
جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کے نفاذ کے خلاف احتجاجاً استعفی دینے والے سابق آئی اے ایس افسر کننن گوپی ناتھن نے کہا کہ یہ ملک گاندھی کی نظریات پر چلنے والا ہے۔ گاندھی نے کہا کہ آپ کو جو کرنا ہے آپ بلا خوف و خطر کر گزریئے اور جو انتظامیہ کو کرنے کا کام ہے انہیں آئین کی روشنی میں کرنے دیجیے۔ انہوں نے کہا کہ این آر سی غریبوں کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس دستاویز نہیں ہے ان لوگوں کو تاریک وطن بتا یا جائے گا۔