اردو

urdu

ETV Bharat / state

بینک پر پابندی سے اکاؤنٹ ہولڈرز میں اضطراب - صارفین پر ایک ہزار سے زائد رقم نکالنے پر ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ذریعے پابندی

پنجاب اینڈ مہاراشٹر کو آپریٹو بینک(پی ایم سی بی) کے صارفین پر ایک ہزار سے زائد رقم نکالنے پر ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ذریعے پابندی عائد کرنے کے بعد دارالحکومت ممبئی اور مضافات کے پی ایم سی بینک اکاؤنٹ ہولڈرز میں بے چینی کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

بینک پر پابندی سے اکاؤنٹ ہولڈرز میں اضطراب

By

Published : Sep 24, 2019, 10:55 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 9:47 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی اور مضافاتی علاقوں میں پی ایم سی بینک کی شاخ تھانے، بھیونڈی اور الہاس نگر سمیت دوسرے شہروں میں بھی ہے۔

آر بی آئی کے ذریعہ پابندی عائد ہونے کی اطلاع عام ہوتے ہی شہریوں میں شدید بے چینی و اضطراب کا ماحول پیدا ہوگیا۔

بینک پر پابندی سے صارفین پریشان، ویڈیو

صبح 10 بجے سے ہی بینک کی مقامی شاخوں پر اکاؤنٹ ہولڈرز کا ہجوم اور طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں لیکن وہ ایک ہزار سے زیادہ نقدی نہیں نکال سکتے ہے اور اس طرح کی پابندی 6 ماہ تک جاری رہے گی اور قرض و دیگر سہولیات پر بھی پابندی ہے،

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل شہر الہاس نگر کیمپ نمبر تین میں واقع پی ایم سی بینک پر پابندی عائد ہونے کے بعد برانچ میں اکاؤنٹ ہولڈرز کا ہجوم لگ گیا نیز افرا تفری اور دھکا مکی بھی ہوئی جس کی وجہ سے ایک معمر خاتون بے ہوش ہوگئی۔

وہیں دوسری جانب بھیونڈی کے کالہیر میں واقع برانچ پر بھی اکاؤنٹ ہولڈرز کا زبردست ہجوم تھا اور جن اکاؤنٹ ہولڈرز کو زیادہ پیسوں کی ضرورت تھی انہیں مایوسی ہاتھ لگی جبکہ بینک کے باہر اور اندر کھاتا داروں کی جمع ہونے والے ہجوم نے نوٹ بندی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی یاد کو تازہ کردیا ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 9:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details