اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانچ ہزار روپے کے لیے 70 سالہ ضعیف شخص کا قتل - مقتول سیجو مل کیرومل رامنانی

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل الہاس نگر کرائم برانچ کی ٹیم نے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر قاتل کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

پانچ ہزار روپے کے لیے 70 سالہ ضعیف شخص کا قتل
پانچ ہزار روپے کے لیے 70 سالہ ضعیف شخص کا قتل

By

Published : Jun 29, 2020, 7:26 PM IST

پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تجارتی شہر الہاس نگر کے ہل لائن پولیس تھانہ کے وسار گاؤں میں ایک معمر شخص کا آہنی تار سے گلا گھونٹ کر قتل کرکے لاش کو وہیں نزدیک کے ایک کھیت میں پھینک کر ملزم فرار ہوگیا۔

پانچ ہزار روپے کے لیے 70 سالہ ضعیف شخص کا قتل

پولیس کے اعلی افسران نے الہاس نگر کرائم برانچ کی ٹیم نے اس قتل کا معمہ حل کرنے کی ذمہ داری دی۔

کرائم برانچ کے سینئر پولیس انسپکٹر مہیش ترڈے اور ان کی ٹیم نے قاتل کو مختلف زاویہ سے تفتیش کرتے ہوئے تلاش کرنا شروع کیا۔ پولیس نے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر قاتل کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی۔

سینئر پولیس انسپکٹر مہیش ترڈے کے مطابق ملزم وٹھل گنیش دودھیشیا (32) نے اعتراف کیا کہ مقتول سیجو مل کیرومل رامنانی (70) سے اس نے پانچ ہزار روپے لیے تھے اور مقتول رامنانی اپنے ادھار دیئے۔ پیسوں کا مطالبہ کررہا تھا اس سے پیچھا چھڑانے کے لیے اس نے کیرومل کو موٹر سائیکل پر بٹھاکر الہاس نگر وسار گاؤں لے گیا اور وہاں ایک تار سے اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ اور لاش کو جائے واردات کے نزدیک پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details