اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی ٹرین بم دھماکہ معاملہ: محمد علی شیخ 4 دن کے لئے پیرول پر رہا - ممبئی ای ٹی وی بھارت خبر

7/11 ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملے میں گذشتہ 14 سال میں پہلی مرتبہ کسی قیدی کو پیرول پر رہا ئی ملی ہے اس سے قبل کسی بھی قیدی اس طرح کی پیرول پر رہائی نصیب نہیں ہوئی تھی۔ محمد علی شیخ کے پیرول پر رہا ہونے سے دیگر ملزمین کی پیرول پر رہائی کی امیدیں روشن ہوگئیں ہیں۔

محمد علی شیخ 4 دن کے لئے پیرول پر رہا
محمد علی شیخ 4 دن کے لئے پیرول پر رہا

By

Published : Jan 29, 2021, 7:36 PM IST

7/11 ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملے میں نچلی عدالت سے عمر قید کی سزا پانے والے محمد علی شیخ کو آج ممبئی ہائی کورٹ نے 4 دنوں کے لیئے پیرول پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جسٹس ایس ایس شندے اور جسٹس کارنک نے آج دوپہر پونے تین بجے چیمبر میں سماعت کرتے ہوئے حکم جاری کیا۔

جسٹس ایس ایس شندے نے محمد علی شیخ کی وکیل ایڈوکیٹ کرتیکا اگروال کو کہا کہ ملزم کو چار دنوں کے لیئے پیرول پررہا کیا جاتا ہے کیونکہ گذشتہ تین ماہ کے اندر اس کے گھر میں دو اموات ہوئی تھی حالانکہ ملزم نے 14 دنوں کی ڈیتھ پیرول عرضداشت داخل کی تھی۔

جسٹس ایس ایس شندے نے کہا کہ وہ ملزم کو 14 دنوں لیئے پیرول پر رہا کرنا چاہتے تھے لیکن اس کے لیئے ملزم کو پولس بندوبست پر ایک خطیر رقم خرچ کرنا پڑتی تھی اسی وجہ سے ملزم فی الحال چار دنوں کے لیئے پیرول پررہا کیا جاتا ہے نیز ملزم سے پولس بندوبست چارج نہیں لیا جائے گا۔

جسٹس شندے نے کہا کہ تھانے جیل کا پولس عملہ محمد علی شیخ کو اس کے گھر چھوڑ دے گا اور چار دن بعد اسے واپس اس کے گھر سے تھانے جیل میں پہنچا دیا جائے گا، پولس عملہ اس خدمت کا چارج نہیں وصول کریگا۔

جسٹس ایس ایس شندے اور جسٹس کارنک نے کہا کہ ملزم پر سنگین الزامات ہیں، لہذا اسے زیادہ دنوں تک پیرول پر رہا نہیں کیا جاسکتا اسی لیئے ملزم کو چار دنوں کے لیئے پیرول پر رہا کیا جارہا ہے۔

7/11 ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملے میں گذشتہ 14 سال میں پہلی مرتبہ کسی قیدی کو پیرول پر رہا ئی ملی ہے اس سے قبل کسی بھی قیدی اس طرح کی پیرول پر رہائی نصیب نہیں ہوئی تھی۔ محمد علی شیخ کے پیرول پر رہا ہونے سے دیگر ملزمین کی پیرول پر رہائی کی امیدیں روشن ہوگئیں ہیں۔

واضح رہے کہ محمد علی شیخ کے گھر دو اموات ہونے کے بعد اس نے تھانے سینٹرل جیل میں پیرول پر رہائی کی درخواست دی تھی جسے جیل سپرنٹنڈنٹ نے مسترد کردیا تھا جس کے بعد ملزم کے اہل خانہ نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ تقریباً دو ماہ تک پیرول پررہائی کی عرضداشت پر سماعت چلنے کے بعد آج بالآخیر ملزم کو پیرول پر رہا کیئے جانے کے ہائی کورٹ نے احکامات جاری کیئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details