اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: بحریہ کے 21 اہلکار کورونا وائرس سے متاثر

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں بھارتی بحریہ کے ہیڈ کوارٹ پر بحریہ کے جوانوں میں بھی کورونا وائرس کا اثر پایا گیا اور تقریباً 21 اہلکار اس کی زد میں آگئے۔

بھارتی بحریہ
بھارتی بحریہ

By

Published : Apr 18, 2020, 9:41 AM IST

Updated : Apr 18, 2020, 5:04 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کے معاملات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں اور سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں ہیں اور اس کے دارالحکومت ممبئی میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

بھارتی بحریہ، ویڈیو

اس دوران ایک بڑی خبر یہ آئی کہ بھارتی بحریہ کے 21 جوان بھی اس وائرس سے متاثر ہوگئے اور ان کی رپورٹ پوزیٹیو(مثبت) آئی ہے، گذشتہ روز 25 جوانوں کا کورونا ٹیسٹ ہوا تھا۔

ممبئی میں واقع آئی این ایس آنگرے پر 21 بحریہ اہلکاروں کی کورونا رپورٹ مثبت آنے سے انتظامیہ مزید مستعد ہوگیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

بحریہ ذرائع کے مطابق 'اس کے 21 جوانوں میں اس خطرناک وائرس کا انفیکشن پایا گیا ہے اور یہ تمام جوان ممبئی میں واقع بحریہ کے ایک رہائشی کمپلیکس آئی این ایس میں رہائش پذیرتھے تاہم ان سب کو فوری طور پر کوارنٹائن کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان تمام کو یہ انفیکشن ایک دیگر اہلکار کے رابطے میں آنے سے ہوا ہے جس کی 7 اپریل کو کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔

یہ 20 جوان جس کمپلیکس میں رہ رہے تھے، اسے مکمل طور الگ تھلگ کر دیا گیا ہے اور تمام احتیاطی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ذرائع نے واضح کیا کہ 'ابھی بحریہ کے کسی بیڑے یا آبدوز میں سوار جوانوں میں اس وائرس انفیکشن کا کوئی کیس نہیں ہے، بحریہ میں کورونا وائرس انفیکشن کا یہ پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Last Updated : Apr 18, 2020, 5:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details