اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھ لاکھ کی منشیات کے ساتھ دو افراد گرفتار - ایم ڈی ایم اے ڈرگ ضبط

ممبئی پولیس نے ایم ڈی ایم اے ڈرگ ضبط کیا ہے جس کی قیمت 6 لاکھ روپے قیمت بتائی جارہی ہے۔پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

چھ لاکھ کی منشیات کے ساتھ دو افراد گرفتار
چھ لاکھ کی منشیات کے ساتھ دو افراد گرفتار

By

Published : Mar 10, 2020, 7:15 PM IST

پولیس نے بتایا کہ ممبئی کے علاقے سیوری میں منگل کے روز دو افراد کو ایم ڈی ایم اے (میتھیل اینڈو آکسی میتھامفٹیمین) کے ساتھ چھ لاکھ روپے مالیت کی منشیات کے ساتھ گرفتار کیا گیا ۔

ایک اہلکار نے ان دونوں کی شناخت کی، جو ہوٹل کے باہر سے پکڑے گئے ،جن کی شناخت فیروز اسماعیل خان (39) اور اسلم خان (41) کے طور پر ہوئی ہے۔

کرائم برانچ کے عہدیدار نے بتایا کہ یہ دونوں ڈرائیور ہیں۔ اسلم جب ایک نئی ٹیکسی خریدنا چاہتا تھا کیوں کہ وہ ڈرگ پیڈلنگ میں شامل تھا انہیں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس ایکٹ 1985 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں کے ذریعہ چلائے جانے والے منشیات کے نیٹ ورک کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details