حکومت کے اس حکم کی بڑی وجہ کورونا وباء ہے، جس کی زد میں آرتھرروڈ جیل کے قیدی آچکے ہیں۔
جن قیدیوں کو پرول پر رہا کیا جائے گا،ان کو لیکر حکومت نے کچھ قوانین بنائے ہیں۔ جبکہ ایسے قیدی یا ملزم جو سنگین گناہوں میں ملوث پائے گئے ہیں، جیسے ریپ، بینک فراڈ جیسے الزامات کے تحت وہ گرفتار کے گئے ہوں یا اس کی سزا کاٹ رہے ہوں انھیں رہا نہیں کیا جائیگا.
آرتھر روڈ جیل میں حال ہی میں کرونا کے 180 مریض پائے گئے تھے۔ جس کے بعد سے مہاراشٹر حکومت الرٹ ہیں۔