اردو

urdu

ETV Bharat / state

فرضی کال سینٹر چلانے والا ماسٹر مائنڈ گرفتار - مہاراشٹر

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی اے ٹی ایس ٹیم نے چند روز قبل ایک غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج چلانے والے گروہ کا پردہ فاش کیا تھا۔

فرضی کال سینٹر چلانے والا ماسٹر مائنڈ گرفتار

By

Published : Sep 7, 2019, 10:02 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:02 PM IST

ممبئی اے ٹی ایس کو اس وقت بڑی کامیابی ملی جب اس نے فرضی کال سینٹر چلانے والے گروہ کے سرغنہ کو حیدرآباد سے گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی اے ٹی ایس نے حال ہی میں فرضی کال سینٹر چلانے کے معاملے مین چار افراد کو گرفتار کیا تھا جبکہ اس معاملے کا ماسٹر مائنڈ کو پولیس کی تلاش تھی۔

فرضی کال سینٹر چلانے والا ماسٹر مائنڈ گرفتار، ویڈیو

اس گروہ کے ماسٹر مائنڈ کو پولیس نے جنوبی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے گرفتار کیا ہے۔

اے ٹی ایس کو خفیہ معلومات ملی تھی کہ ممبئی سمیت اطراف میں غیہر ٹیلی فون ایکسچینج جاری ہے جس کے بعد اے ٹی ایس نے پانچ مقامات جن میں شیواجی نگر، مسجد بندر، ورلی، ڈونگری اور پنویل میں چھاپہ مار کر غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج کو بے نقاب کر کے سات افراد کو گرفتار کیا۔

پولیس نے ان کے قبضے سے ڈیل کمپنی کا ایک سرور، مختلف کمپنیز کے 9 سم باکس، مختلف کمپنیوں کے تقریباً دو ہزا سم کارڈز، تین لیپ ٹاپ، چار ڈیسک ٹاپ، سات وائی فائے راؤٹرز، انٹرنیٹ سوئچ اور گیارہ موبائل فونز برآمد کئے ہیں۔

اے ٹی ایس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا تھا جہاں 9 ستمبر تک پولیس کسٹدی میں بھیجا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 8:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details