اورنگ آباد میں مراٹھواڑہ مکتی سنگرام دن کا جشن منایا گیا، ضلع کے سدھارتھ گارڈن میں منسٹر سبھاش دیسائی نے پرچم کشائی کی اور مکتی سنگرام میں شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ہر برس 17ستمبر کو مراٹھواڑہ میں مکتی سنگرام دن منایا جاتا ہے۔

17 ستمبر 1948 کو حیدرآباد نظام شاہی حکومت سے مراٹھواڑہ آزاد ہوا تھا اور مہاراشٹر میں شامل ہوا تھا۔
ہر برس مراٹھواڑہ مکتی سنگرام دن کا پروگرام ریاستی حکومت کی طرف سے کیا جاتا ہے۔
مراٹھواڑہ مکتی سنگرام دن کو منانے کے لیے وزیر اعلی خود اورنگ آباد پہنچتے ہیں اور پرچم کشائی کرتے ہیں لیکن اس مرتبہ کورونا وباء کی وجہ سے وزیر اعلی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہی ترنگا کو سلامی پیش کی اور لوگوں کو مبارکباد پیش کی، اس موقع پر اورنگ آباد ضلع کے اعلی افسران اور سیاسی و سماجی نمائندے شامل رہے۔