اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ashura in Aurangabad اورنگ آباد میں روایتی انداز میں یوم عاشورہ کا جلوس نکالا گیا - ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد

اورنگ آباد میں روایتی انداز میں یوم عاشورہ کا جلوس نکالا گیا۔ اس دوران شہر کے سٹی چوک علاقے میں عزاداروں نے جمع ہو کر امام حسینؑ کا غم منایا۔

اورنگ آباد میں روایتی انداز میں نکالا گیا یوم عاشورہ کا جلوس
اورنگ آباد میں روایتی انداز میں نکالا گیا یوم عاشورہ کا جلوس

By

Published : Jul 31, 2023, 12:41 PM IST

اورنگ آباد میں روایتی انداز میں یوم عاشورہ کا جلوس نکالا گیا

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں یوم عاشورہ روایتی انداز میں منایا گیا، شہر کے سٹی چوک علاقے میں مجمع بھرا شہر کے مختلف علاقوں سے عقیدت مند سٹی چوک میں جمع ہوئے۔ انجمن معصومین کی قیادت میں شیعہ برادران نے ماتمی جلوس نکال کر نواسہ رسول کی شہادت کو یاد کیا۔ اس موقعے پر علمبردار کمیٹی کے صدر رشید خان ماموں اور کمیٹی ارکان نے جلوس کا خیر مقدم کیا۔

اس موقعے پر پولیس کمشنر منوج لوہیا بھی موجود تھے۔ جلوس کے دوران کئی سارے لوگوں نے تیرنگا جھنڈا بھی اپنے ہاتھ میں لیا۔ اس دوران علمبردار کمیٹی کے صدر رشید خان ماموں نے بچوں اور نوجوانوں سے کو کہا کہ تعلیم کو اپنا ہتھیار بناؤ ساتھ ساتھ ہی ہرے جھنڈے پر چاند تارا کو لے کر اختلاف ہو رہے تھے۔ اسی لیے اس سال مجمعے میں کسی نے ہرا جھنڈا نہیں لہرایا۔ اس کی جگہ پر ترنگا جھنڈا نوجوانوں کے ہاتھوں میں دکھائی دے رہا تھا۔

اورنگ آباد پولیس کمشنر منوج لوہیا کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد شہر کی ایک الگ تاریخ ہے اور اسی تاریخ کو برقرار رکھتے ہوئے شہر میں سبھی مذہب کے لوگ ایک دوسرے کے تہوار میں شامل ہوتے ہیں۔ کانگرس لیڈر افسر خان کا کہنا ہے کہ پچھلے 50 برسوں سے اورنگ آباد شہر میں مجمع بھرایا جا رہا ہے جس میں شیعہ اور سنی دونوں ہی فرقے کے لوگ اپنے اپنے فرقے کے اعتبار سے یوم عاشورہ کا جلوس نکالتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Muharram Procession لکھنو میں یوم عاشورہ کے موقع پر بھائی چارہ کی شاندار مثال

اہل تشیع مولانا سید بلال نقوی کا کہنا ہے کہ کربلا ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ کسی بھی جابر ظالم شخص کو اپنا لیڈر نہیں ماننا چاہیے بلکہ کسی اچھی شخصیت کو اپنا لیڈر ماننا چاہیے۔ امام حسین کی شہادت سے ہمیں یہ سیکھنا چاہیے کہ ہمیں کس طرح اپنی زندگی گزارنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details