مالیگاؤں: بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے کے اس مطالبے کے بعد مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں کسی نے غلط جانکاری دی ہے اور اس ہستی کے بارے میں اُنہوں نے بلدیہ سے کوئی جانکاری نہیں حاصل کے اگر بلدیہ سے وہ جانكاری حاصل کرتے تو اس طرح کی بات نہیں کرتے۔
مفتی نے مزید کہا کہ وہاں 365 گھر ہیں اور یہ گھر کوئی آج نہیں بنائے گئے بلکہ 50 برس سے زائد عرصے سے مکین مقیم ہیں یہ جگہ حکومت کی ہے اور حکومتی ریکارڈ میں حکومت کی زمین پر اگر کوئی 30 برس سے قابض ہے تو اُسے کوئی نہیں ہٹا سکتا یہی نہیں اس جھونپڑپٹی میں جو لوگ مقیم ہیں اُن کا سروے بھی ہو چکا ہے اور اُنہیں پردھان منتری آواز یوجنا کے تحت گھر بھی بنا کر دیا جائے گا ایسی تجویز پیش کے جا چکی ہے۔
Mufti Ismail مالیگاؤں قلعہ کے اطراف میں پچاس برس سے زائد عرصہ سے مسلمان مقیم ہیں: مفتی اسماعیل
بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے نے مالیگاؤں قلعہ کے اطراف میں مقیم مسلم بستی اور جھونپڑپٹی کو لیکر کہا کہ یہ غیر قانونی ہے۔ اسے آٹھ دن کے اندر اگر نہیں توڑا گیا تو میں خود بلڈوزر لے کر اسے منہدم کروں گا۔
مالیگاؤں قلع کے اطراف میں 50 برس سے زائد عرصے سے مسلمان مقیم ہیں:۔مفتی اسماعیل
یہ بھی پڑھیں:MP Imtiaz Jalil آدرش نگری کوآپریٹو سوسائٹی کے خلاف احتجاج، دو سو کروڑ کی بدعنوانی کا الزام
مفتی نے کہا کہ رانے کو پہلے اسکی صحیح جانکاری لینی چاہیے اُس کے بعد اس طرح کی بیان بازی کرنی چاہیے اگر اُس کی صحیح جانکاری ان کے پاس ہوتی تو وہ اس طرح کے بیان نہیں دیتے۔ رانے کے اس بیان کے بعد مکینوں میں خوف کا ماحول ہے اور سیاسی گلیاروں میں پھر ایک بار رانے موضوع بحث بن گئے۔
Last Updated : Jul 19, 2023, 2:12 PM IST