اردو

urdu

By

Published : Jan 11, 2020, 8:27 PM IST

Updated : Jan 11, 2020, 9:33 PM IST

ETV Bharat / state

مدثر رضا: معذوروں کے لیے مشعل راہ

قدرتی طور پر معذور ہونے کے باوجود جسمانی کمیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی لیکن ان سب کے باوجود اگر کوئی مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے ترقی کی منزلیں طئے کرتا ہے تو وہ اصلی معنوں میں ہیرو کہلاتا ہے۔

Mudassir Raza: A Physically Challenged Social Activist
مدثر رضا: معذوروں کے لیے مشعل راہ

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے رہائش پذیر مدثر حسین شبیر احمد اپنے دونوں پیروں سے معذور ہیں۔ ان والد محترم پاورلوم مزدور ہیں لیکن انہوں نے مدثر رضا کی اچھی طرح سے تعلیم و تربیت کی ہیں۔

مدثر رضا: معذوروں کے لیے مشعل راہ

مدثر رضا نے ابتدائی تعلیم اردو میونسپل پرائمری اسکول سے حاصل کی، بارہویں، گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن شہر کے معروف سٹی کالج سے مکمل کیا جبکہ جرنلزم کی ڈگری مولانا آزاد یونیورسٹی سے حاصل کی اور فی الوقت وہ مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔

مدثر رضا کو مالیگاؤں رتن ایوارڈ کے علاوہ دیگر اعزازات سے نوازا گیا۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ سال بطور اکاؤنٹنٹ کام کیا۔ پھر صحافت اور تجارت سے جڑ گئے۔ بعد میں انہوں نے دوسرے معذورین کی مدد کرنے کا عزم کیا اور معذوروں کی اولین تنظیم دیویانگ سوسائٹی کی بنیادی رکھی۔

مدثر رضا بطور صدر دیویانگ سوسائٹی معذوروں کے سماجی، تعلیمی و اقتصادی کاموں کو بخوبی انجام دے رہے ہیں جن میں معذورین کے لیے دستاویزات بنانا، راشن کارڈ، پنشن اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔

انہوں نے نے بتایا کہ گزشتہ عالمی یوم معذور پر دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے معذوروں کے حقوق کے لیے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا تھا جبکہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں کارپویشن کےخلاف آئندہ بھی دھرنا آندولن کئے جائیں گے۔

Last Updated : Jan 11, 2020, 9:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details