مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے امراوتی واقع پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی ذمہ دار بھارتی جنتا پارٹی ہے۔ پہلے دن جب تشدد ہوا تھا تو اسی وقت مجلس کی طرف سے کہا گیا تھا کہ اس کی باریکی سے جانچ کی جانی چاہیے اور جو بھی اس کے پیچھے ہے، اس پر سخت قانونی کاروائی ہونی چاہیے لیکن ہمارے مُلک میں یہ بہت غلط بات ہے کہ پہلے دن تم نے نقصان پہنچایا ہے تو دوسرے دن ہم بھی نقصان پہنچائیں گے۔
امراوتی تشدد پر سید امتیاز جلیل نے ناراضگی کا اظہار کیا ایم پی امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہے اور آپ پولیس کو ہٹا دیجئے اور اپنے کارکنان کے ہاتھ میں ہتھیار دیجئے پھر آپ کو جتنا نقصان کرنا ہے کریں۔
ایم پی امتیاز جلیل نے پولیس محکمہ سے کہا کہ اگر امراوتی واقعے کا معاملہ روکا نہیں گیا تو اس کا اثر کئی اضلاع میں ہوگا۔ اس واقعے میں اگر کوئی بھی تنظیم یا کوئی بھی پارٹی کا شخص شامل رہا تو اس پر سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ ساتھ ہی ایم پی جلیل نے کہا کہ اگر امراوتی میں کرفیو لگانے کی نوبت آئی ہے تو اس کی ذمہ دار بی جے پی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھوپال کے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام ہوا رانی کملا پتی
ایم پی جلیل نے کہا کہ تشدد کے دوران کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں امراوتی کے رکن اسمبلی ایک پولیس اہلکار سے جس طرح سے بات کر رہے تھے اس دوران اگر پولیس اہلکار اس سے سختی سے پیش آتے تو بی جے پی رکن اسمبلی کی ایک نہ چلتی۔