مجلس اتحاد المسلمین کا دو روزہ قومی اجلاس ممبئی میں اورنگ آباد:مجلس اتحاد المسلمین کے مہاراشٹر صدر اور رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کہاکہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا دو روزہ قومی اجلاس ممبئی میں منعقد کیا گیا۔ مجلس اتحاد المسلمین کی تشکیل سے لیکر اب تک ایک بھی بار قومی سطح کا اجلاس نہیں ہوا ہے لیکن یہ پہلی بار ہے کہ مجلس کا قومی سطح کا اجلاس ممبئی میں ہورہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ یہ اجلاس آنے والی چوبیس اور پچیس فروری کو ممبئی کے ممبرا اور دھاروی میں ہوگا۔اس دو روزہ اجلاس میں ملک بھر کے ایم آئی ایم کے لیڈران، عہدیداران اور پارٹی کارکنان کی شرکت متوقع ہے۔اس کے علاوہ پارٹی کے سربراہ اسدالدین اویسی کی شرکت متوقع ہے۔
رکن پارلیمان امتیاز جلیل کا کہناہے کہ پہلا اجلاس ممبر میں منعقد کیا جائے گا جس میں سبھی ریاستوں کے صدور اور پارٹی کے رکن اسمبلی شامل ہوں گے۔ میٹنگ ہونے کے بعد دیر شام مجلس اتحاد المسلمین کا ایک عوامی جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا۔یہ اجلاس چونکہ پارٹی سطح پر ہورہا ہے اس لئے اس اجلاس میں پارٹی کے رکن پارلیمان،رکن اسمبلی،ریاستی، ضلع، تحصیل صدر میونسپل کونسلر اور اور اہم ذمہ داران کو ہیں وہی میٹنگ میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔اس کے لئے باضابطہ رجسٹریشن بھی کروایا جا رہا ہے کیوں کہ مجلس کو چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔اس کے مدنظر خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔اجلاس کے پہلے روز ایگزکیٹیو ارکان کی میٹنگ ہوگی۔ اس میٹنگ میں ایم آئی ایم کے قومی سربراہ اسد الدین اویسی اور اکبر الدین اویسی کی شرکت بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Shiv Sena Symbol Case شندے ٹھاکرے تنازع: الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ میں آج سماعت