اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Imtiaz Jalil موجودہ حالات پر رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کا تبصرہ

مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے ملک کے موجودہ حالات پر اپنا ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ ملک میں جو نفرت کی سیاست کی جارہی ہے وہ 2014 کے بعد سے شروع ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں جس طرح سے سیاست گرم ہورہی ہے اور این سی پی کے صدر شراد پوار نے اپنا استعفیٰ دیا ہے اس کی حقیقت عوام جانتی ہے۔

موجودہ حالات پرایم پی امتیازجلیل کا تبصرہ
موجودہ حالات پرایم پی امتیازجلیل کا تبصرہ

By

Published : May 5, 2023, 4:57 PM IST

موجودہ حالات پرایم پی امتیازجلیل کا تبصرہ

ایم پی امتیاز جلیل نے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا سے ملاقات کی اور کہا کہ اورنگ آباد سے بین الاقوامی پرواز شروع کی جائے تاکہ حج عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ اور مدینہ جانے والے مسلمان زائرین کو سہولیات میسر ہو، ساتھ ہی اورنگ آباد حج ہاؤس پر ایم پی جلیل نے کہاکہ اگر وزیراعلی ایکناتھ شندے حج ہاؤس کے افتتاح کے لیے نہیں آتے ہیں، تو ہم خود حج ہاؤس کا افتتاح کریں گے۔

مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جو نفرت کی سیاست کی جارہی ہے وہ آج کل سے نہیں بلکہ 2014 کے بعد سے ہی شروع ہو چکی ہے اور آج یہ نفرت بہت آگے پہنچ گئی ہے۔ ایم پی جلیل نے کہا کہ 98 فیصد سے زیادہ لوگ جو کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں وہ ملک میں امن وامان چاہتے ہیں اور دو فیصد لوگ ایسے ہیں جو پورے ملک کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں وہی لوگ ہیں جو نفرت کو پھیلا رہے ہیں۔
ایم پی امتیاز جلیل نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا اگر ان دو فیصد لوگوں کو وزیر اعظم نوکری دیئے ہوتے تو آج یہ لوگ پورے ملک میں سکون سے بیٹھے رہتے تھے، نہ کوئی سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ ڈالتا اور نہ ہی کوئی ملک کا ماحول خراب کرتا۔ امتیاز جلیل نے مہاراشٹر کی سیاست میں شرد پوار کے استعفی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب عوام اچھی طرح جان چکی ہے کہ کون سا سیاستداں کیسا ہے اور وہ بخوبی اپنا فیصلہ لے سکتی ہے ایم پی اے جلیل نے کہا ہے کہ جو بھی ابھی این سی پی میں چل رہا ہے وہ صرف ایک دکھاوا ہے اور میں اس پر زیادہ نہیں بولنا چاہتا ہوں کیونکہ این سی پی کا یہ ذاتی مسئلہ ہے۔

مزید پڑھیں:SC On Kailash Vijayvargiya سپریم کورٹ سے بی جے پی رہنما کو جھٹکا، عصمت دری کیس میں شروع سے جانچ ہوگی


اورنگ آباد حج ہاؤس کے تعلق سے ایم پی اے امتیاز جلیل نے بتایا کہ کہ انہوں نے پچھلی جائزی میٹنگ میں اورنگ آباد کےمحکمہ سڑکوں کے چیف آفیسر سے بات کی تھی اور سڑکوں محکمہ میں ایم پی کو بتایا تھا کہ 31 اپریل 2023 تک حج ہاؤس کا کام پورا مکمل ہو جائے گا جس کے بعد اب حج ہاؤس پوری طرح سے مکمل ہو گیا ہے اب اس کے افتتاح کا مرحلہ ہے ایم پی جلیل نے کہا کہ وہ پچھلے دو دن پہلے ممبئی جا کر آئے ہے اور وہاں پر محکمہ اقلیت کے سیکرٹری سے بات کی اور انہیں بتایا کہ اورنگ آباد حج ہاؤس کا جلد از جلد افتتاح کیا جائے کیوں کہ حج کا سیزن شروع ہو رہا ہے اورنگ آباد کی جتنے بھی حاجی ہے وہ اورنگ آباد کے کے نئے تعمیر شدہ حج ہاؤس سے حج کے لئے روانہ ہوں گے۔ اگر ریاست کے وزیر اعلی مصروف ہوں گے اور وہ افتتاح کے لیے نہیں آ سکتے ہیں تو امتیاز جلیل خود حج ہاؤس میں جائیں گے اور اس کا افتتاح کریں گے۔ کیوں کے ہمارے لیے حج ہاؤس اہم ہے افتتاح کس کے ہاتھ سے ہوگا اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details