ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کی حمایت کی۔ انھوں نے کہا ہے کہ ریاست کے وزیر اعلی کی توہین برداشت نہیں کی جاسکتی۔ انھوں نے مزید کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ ہے لیکن ہم دشمن نہیں ہیں۔
مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے دفاع میں آگے آئیں ہیں امتیاز جلیل نے کنگنا رناوت کے بیان پر ردعمل دیتے کہا کہ وزیر اعلی کی توہین ناقابل برداشت ہے۔ وہ ایک ریاست کے سربراہ ہیں وزیراعلی بننے کے بعد وہ کوئی ایک پارٹی کا نہیں رہتا بلکہ وہ وزیر اعلی پوری ریاست کا ہوتا ہے۔