اردو

urdu

ETV Bharat / state

وندے بھارت ٹرین کے افتتاح کیلئے دعوت نامہ نہ ملنے پر ایم پی امتیاز جلیل ناراض

MP Imtiaz Jaleel on Vande Bharat Inauguration: ریاست مہاراشٹر کے جالنہ ضلع میں وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کی صبح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جالنہ سے ممبئی جانے والی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی، لیکن اس پروگرام کا دعوت نامہ حلقے کے ایم پی امتیاز جلیل کو نہیں ملا اور نہ ہی اس پروگرام کے دعوت نامہ پر ایم پی امتیاز جلیل کا نام موجود تھا۔

MP Imtiaz Jaleel Protest against Vande Bharat Train
MP Imtiaz Jaleel Protest against Vande Bharat Train

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 1:19 PM IST

وندے بھارت ٹرین افتتاحی پروگرام کا دعوت نامہ نہ ملنے پر ایم پی امتیاز جلیل ناراض

اورنگ آباد:وندے بھارت ٹرین 30 دسمبر کو مہاراشٹر کے جالنہ سے ممبئی کے بیچ شروع ہونے جارہی ہے۔ جس کے لیے جالنہ ریلوے اسٹیشن پر ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کو ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مخاطب کیا۔ ساتھ ہی جالنہ سے چلنے والی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی بھی دکھائی۔ ایم پی امتیاز جلیل نے وندے بھارت ٹرین کے پروگرام کا دعوت نامہ نہیں مِلنے اور پروگرام کے دعوت نامے میں اپنا نام نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی مرکزی حکومت اور محکمۂ ریلوے پر شدید نقطہ چینی بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Fire Breaks out in Vande Bharat Train وندے بھارت ایکسپریس میں آگ لگنے سے مسافروں میں خوف و ہراس

ایم پی امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ وندے بھارت ٹرین کے پروگرام میں دعوت نامہ پر پربھنی کے ایم پی کا نام لکھا جا سکتا ہے تو اورنگ آباد کے ایم پی کا نام کیوں نہیں لکھا جا سکتا، کیونکہ یہ ٹرین جالنہ سے اورنگ آباد ہوتی ہوئی ممبئی جائیں گی۔ ساتھ ہی، ایم پی امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ انہیں ساؤتھ سینٹرل ریلوے نے وندے بھارت ٹرین پروگرام کے لیے کوئی دعوت نامہ بھی ابھی تک نہیں دیا ہے۔ ایم پی امتیاز جلیل نے وزیر مملکت برائے ریلوے اور ریلوے کے افسران سے کہا ہے کہ اس طرح کی حرکت کرنے کی وجہ سے مجلس اتحاد المسلمین کے کئی سارے کارکنان میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے اور وہ وندے بھارت پروگرام کے دوران کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

ایم پی امتیاز جلیل نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب الیکشن قریب آتے دیکھ کر مرکزی حکومت رام مندر اور وندے بھارت ٹرین اور دوسرے کاموں کا افتتاح کر رہی ہے تاکہ بی جے پی کو ووٹ مل سکے۔ جالنہ میں وندے بھارت ٹرین پروگرام میں ایم پی امتیاز جلیل کا نام شامل نہ ہونے کے بعد اے آئی ایم آئی ایم کے کارکنان اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن پہنچے اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ریلوے انتظامیہ نے اپنی غلطی کو درست نہیں کیا تو وندے بھارت ٹرین کو اورنگ آباد سے ممبئی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اور وزیر اعظم خود ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس پورے معاملے کو دیکھ سکیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details