اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں آج دیر شام بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ایک جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا پر مجلس اتحاد المسلمین کے رکن سید اِمتیاز جلیل نے نڈا کے دورے پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ بی جے پی اس ملک میں احتجاج کی آواز کو بلند ہونے نہیں دینا چاہتی ہے اِسلئے وہ مجھے بھی نشانہ بنارہے ہیں۔
اورنگ آباد میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا شام پانچ بجے مراٹھواڑہ سانسکرتیک منڈل میدان پر ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے اس سے قبل ایلورہ میں ان کے ہاتھوں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق بی جے پی کی جانب سے اورنگ آباد پارلیمانی نشست کیلئے زور و شور سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ جس کے تحت بی جے پی لیڈران کی متواتر میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں پارٹی کے قومی صدر کی موجودگی میں مراٹھواڑہ سنسکرتی منڈل پر ایک جلسہ عام رکھا گیا ہے مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے مجلس اتحاد المسلمین کو کہا ہے کہ اب ہماری طاقت بڑھ گئی ہے اور آنے والے پارلیمانی انتخابات میں اورنگ آباد سے ہماری جیت یقینی ہے۔ MP Imtiaz Jaleel criticizes on JP Naddas rally in Aurangabad