اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maharashtra State Waqf Board: رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس پر الزام لگایا - نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس

ریاست مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں وقف جائیدادوں کی بندر بانٹ کرنے والے لینڈ مافیا کی جانچ اور ان کے خلاف قانونی کارروائی بڑے پیمانے پر کی جارہی تھی لیکن نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے افسر کا تبادلہ کروادیا اس طرح کا الزام ایم پی امتیاز جلیل نے لگایا ہے۔ Aurangabad MP Imtiaz Jaleel

Maharashtra State Waqf Board
Maharashtra State Waqf Board

By

Published : Sep 3, 2022, 3:48 PM IST

اورنگ آباد، بیڑ:مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں جاری مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی جانچ کو متاثر کرنے کے لیے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کیا اور ایک ایماندار افسر کا تبادلہ کروا دیا، اس طرح کا سنسنی خیز الزام اورنگ آباد کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے نائب وزیر اعلیٰ فڑنویس پر عائد کیا ہے، ایم پی جلیل نے دعویٰ کیا کہ بیڑ ضلع میں وقف جائیدادوں کی بندر بانٹ کرنے والے لینڈ مافیا کی جانچ اور ان کے خلاف قانونی کارروائی بڑے پیمانے پر کی جارہی تھی۔ MP Imtiaz Jaleel accused Deputy Chief Minister Devendra Fadnavis

رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس پر الزام لگایا

یہ بھی پڑھیں:

ایک ایماندار افسر نے متعدد افسران اور لینڈ مافیا سے جڑے افراد کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا تھا، یہ سلسلہ مزید آگے بڑھتا اس سے پہلے ڈپٹی سی ایم نے اس افسر کا تبادلہ کروادیا، ایم پی امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ سیاسی مفادات کی وجہ سے وقف بورڈ کو نقصان ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ ایک عرصہ قبل مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان نے مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ دفتر کے باہر مظاہرہ کیا تھا۔ مجلس کے کارکنان کا الزام تھا کہ وقف بورڈ کے بدعنوان افسران نے کروڑوں کی وقف املاک کو معمولی قیمت میں لینڈ مافیا کے نام کر دیا جو کہ غریبوں، بیواؤں اور یتیموں کا حق تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details