اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پسیا دیو روڈ پر چلتی گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے سبب اچانک آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر بریگیڈ کے عملہ نے جائے وقوع پر پہنچ کر گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تفصیل کے مطابق مہندرا جیپ پیسا دیوی روڈ پر موجود ویشالی دھابہ کے قریب اچانک آگ لگ گئی۔ گاڑی سے دھواں نکلتا دیکھ ڈرائیور نے فوری گاڑی راستے کے سائیڈ میں روک دی۔ چیف فائر آفیسر آر کے سرے کی رہنمائی میں فائر بریگیڈ کے ایلکاروں نے آگ پر قابو پانے کی مشقت شروع کر دی لیکن جب تک جیپ پوری طرح سے جل کر راکھ ہو گئی ، گاڑی کو اچانک آگ لگنے کی وجہ سے راستے میں ٹرافک پوری طرح سے متاثر رہی ۔سڈ کو ائیم آئی ڈی سی پولس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ بحال کرائی ۔