اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: موٹر سائیکل چوری کا ملزم گرفتار

پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے 2 لاکھ 95 ہزار روپے مالیت کی 12 موٹر سائیکل کو قبضہ میں لیا ہے۔

مالیگاؤں: موٹر سائیکل چور گرفتار
مالیگاؤں: موٹر سائیکل چور گرفتار

By

Published : Nov 3, 2020, 11:08 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کیمپ میں پولس نے شہر اور اس کے اطراف سے موٹر سائیکل چوری کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے 2 لاکھ 95 ہزار روپے مالیت کی 12 موٹر سائیکل کو قبضہ میں لیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کو تین دن کے لیے پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

ضلع ایس پی سچن پاٹل اور ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھنڈوی کی رہنمائی میں، ڈی وے ایس پی
منگیش چوہان ، رامیشور گھگے ، پولس نائک واگھ ، نتن بارہٹے ، سندیپ راٹھوڑ ، واسودیو نیر پاگر اور سنجے پاٹل انسپکٹر پروین کمار وڈائل کی ٹیم نے اس طرح کی کارروائی انجام دی۔

اطلاع کے مطابق ملزمان راکیش سنجے کولی (23) اومکار کالونی ، ایودھیا نگر اور دیوی کے ملہ سے امجد فقیرا شیخ (24) کو گرفتار کیا گیا۔

جب ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے مالیگاؤں شہر میں مختلف جگہوں سے دو پہیئوں والی گاڑیوں کی چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزمان کے ذریعہ چوری شدہ موٹر سائیکل کو شیرپور کے جتوڈا ، پڑودا میں فروخت کیا گیا تھا۔ ان میں سے چوری کے تین مقدمات چھاؤنی پولیس اسٹیشن اور دو مقدمات کیمپ پولس اسٹیشن میں درج کیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی نے بتایا کہ باقی دو گاڑیوں کے متعلق تفتیش جاری ہے۔ ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی نے گاڑی مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں محفوظ جگہ پر کھڑی کریں اور گاڑیوں کی حفاظت کی ذمہ داری لیں اور موٹر سائیکل کے چوری ہوجانے کی صورت میں متعلقہ پولیس اسٹیشن میں باضابطہ مقدمہ درج کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details