اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبرا: موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش - Four accused arrested from Membra

ممبرا میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے چار شاطر بدمعاشوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ان کے نشاندہی پر لاکھوں روپے کی مالیت اور 14 موٹر سائیکل برآمد ہوئے ہیں ۔

ممبرا: موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش
ممبرا: موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

By

Published : Jun 30, 2020, 6:01 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر ممبرا میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے چار شاطر بدمعاشوں کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے گزفتار کیا ہے ملزمین کی نشاندہی پر پولیس نے لاکھوں روپے کی مالیت اور 14 موٹر سائیکل برآمد کئے ہیں۔

ممبرا: موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش۔ ویڈیو
ممبرا پولیس اشٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر مدھوکر کڈ نے بتایا کہ 'شہر اور مضافات کی پارکنگ سے بدمعاش موٹر سائیکل کا لاک توڑ کر موٹرسائیکل لے کر فرار ہوجاتے تھے، موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہونے پر اسے وہیں چھوڑ دیتے تھے اور پھر دوسری گاڑی کو نشانہ بناتے تھے. اس طرح موٹر سائیکل چوری ہونے کی واردات سے ممبرا کے موٹر سائیکل مالکان میں زبردست خوف وہراس کا ماحول تھا اور پولیس کے لیے بھی یہ شاطر چور سردر بنے ہوئے تھے.

ممبرا پولیس کی ٹیم اس گروہ کا پردہ فاش کرنے کے لئے کئی مہینے سے الرٹ تھی اسی درمیان پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ شاطر چور موٹر سائیکل چوری کو انجام دینے والے ہیں.

اس دوران پولیس نے جال بجھاکر ملزم ارشد، سورج رام ، امان رضا ، سفیان شمیم انصاری کو گرفتار کر لیا، پولیس نے جب ملزمین سے پوچھ تاچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ ممبرا اور ڈائیگھر علاقے سے ہیرو ہونڈا، ایکٹیوا، پلسر ، یونیکارن ،ڈیو سمیت مختلف موٹر سائیکل کی چوری کی ہے.
فی الحال پولیس چاروں ملزمین سے تفتیش کررہی ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details