مہاراشٹر کے ضلع کولہا پور کی تحصیل کاگل میں جمعرات کے روز ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ، جہاں ایک 24 سالہ ماں نے اپنے سات ماہ کے بچے کے ساتھ خود کشی کرلی۔
مہاراشٹر: ماں کی سات ماہ کے بچے کے ساتھ خودکشی - ماں نے بیٹے کے ساتھ خودکشی کی
خود کشی کرنے والی خاتون کی شناخت سمبری لکشمی دھر مرانڈی (24) کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بچے کا نام بھگوان تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اوڈیشہ کا رہنے والا لکشمی دھر مرانڈی کاگل فائیو اسٹار ایم آئی ڈی سی میں میٹرو ہائی ٹیک کمپنی میں ملازمت کرتا ہے اور اپنی بیوی اور اپنے نوزائیدہ بچے کے ساتھ ملازمین کے لئے تیار کالونی میں رہتا تھا۔
خود کشی کرنے والی خاتون کی شناخت سمبری لکشمی دھر مرانڈی (24) کے نام سے ہوئی ہے ، جبکہ معصوم بچے کا نام بھگوان تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اوڈیشہ کا رہنے والا لکشمی دھر مرانڈی کاگل فائیو اسٹار ایم آئی ڈی سی میں میٹرو ہائی ٹیک کمپنی میں ملازمت کرتا ہے اور اپنی بیوی اور اپنے نوزائیدہ بچے کے ساتھ ملازمین کے لئے تیار کالونی میں رہتا تھا۔
پولیس کے مطابق سمبری گزشتہ کچھ دنوں سے عجیب و غریب خواب دیکھ رہی تھی اور وہ ذہنی طور پر پریشان تھی جس کا علاج چل رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ سمبری نے یہ قدم اسی خواب کے خوف سے اٹھایا ہے۔ پہلے اس نے اپنے معصوم بچے کا قتل کیا اور پھر خود کو پھانسی پر لٹکا دیا۔ پولیس نے بتایا کہ جب لکشمی دھر گھر واپس آئے تو انہوں نے بیوی اور بچے کو مردہ پایا۔ اس کے بعد اس نے پولیس کو واقعہ سے آگاہ کیا۔