پنجاب میں 161، کرناٹک میں 90، مدھیہ پردیش میں 45 اور جموں و کشمیر میں 14 فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
فعال کیسز میں سب سے زیادہ کمی کیرالہ میں ہوئی ہے۔ فی الحال کیرالہ میں 60087 اور مہاراشٹر میں 45956 فعال کیسز ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 13,993نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ نو لاکھ 77 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
فعال کیسز میں 3585 کا اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد اب 1.43 لاکھ ہو گئی ہے۔ اسی دوران 10307 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 78 ہزار 48 ہو گئی ہے۔ دریں اثناء مزید 101 مریضوں کی موت ہو گئی اور ہلاکتوں کے اعداد و شمار بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 212 ہو گئے۔
مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد اس طرح ہے:
انڈمان اینڈ نیکوبار: 04 ۔ 4948 ۔ 62
آندھرا پردیش: 620۔ 881369 ۔ 7167
اروناچل پردیش: 05۔ 16775 ۔ 56
آسام: 1618 ۔ 214658 ۔ 1091
بہار: 504 ۔ 259973 ۔ 1532
چنڈی گڑھ: 156۔ 20867 ۔ 348
چھتیس گڑھ: 3039۔ 303637 ۔ 3793