مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے گنگا پور تعلقہ میں واقع تمام مساجد کے ذمہ داران کی آج ایک میٹنگ منعقد ہوئی جِس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے راہنما خطوط کی روشنی میں ہی اذان دی جائے گی اور کوشش کی جائے گی کہ دوسروں کو تکلیف نہ ہو۔ اس بات کی جانکاری گنگا پور جمعیت علما ہند کے ذمہ داروں نے دی۔
انہوں نے بتایا کہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان کے معاملے پر پورے تعلقہ کے ذمہ داروں کی ایک میٹنگ ہوئی ہے جس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ہی مساجد میں اذان دی جائے گی۔ Mosques Committees Held Meeting on Loudspeaker Issue in Aurangabad