اردو

urdu

ETV Bharat / state

خطہ مراٹھواڑہ: ایک دن میں کورونا کے مزید 900 سے زائد کیسز - سات اموات اورنگ آباد میں ہوئی

اسی عرصے کے دوران 27 کورونا متاثرہ مریضوں کی موت ہوگئی جن میں سب سے زیادہ سے سات اموات اورنگ آباد میں ہوئی ہیں اور 321 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خطہ مراٹھواڑہ : ایک دن میں کورونا کے مزید 900 سے زائد کیسز
خطہ مراٹھواڑہ : ایک دن میں کورونا کے مزید 900 سے زائد کیسز

By

Published : Aug 26, 2020, 11:21 AM IST

مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے 945 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے اور اسی عرصہ کے دوران 27 متاثرہ مریضوں کی موت ہوگئی۔

اس سے قبل منگل کے روز اس علاقے میں 957 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

صحت کے افسران نے بدھ کے روز بتایا کہ اسی عرصے کے دوران 27 کورونا متاثرہ مریضوں کی موت ہوگئی جن میں سب سے زیادہ سے سات اموات اورنگ آباد میں ہوئی ہیں اور 321 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ضلع لاتور میں 141 نئے کیسز اور سات اموات ، ضلع بیڈ میں 74 کیسز اور پانچ اموات ، ضلع ناندیڑ 126 کیسز اور چار اموات ، ضلع پربھنی میں 85 کیسز اور دو اموات، ضلع جالنہ میں 81 کیسز اور ایک موت، ضلع ہنگولی میں 13 نئے کیسز اور ایک موت اور عثمان آباد میں کورونا وائرس کے 104 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details