اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 5 ہزار سے زائد نئے کیسز - مہاراشٹر کی خبریں

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 5009 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔

More than 5,000 new corona cases in Marathwada
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 5 ہزار سے زائد نئے کیسز

By

Published : Apr 1, 2021, 2:15 PM IST

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وبا سے 76 مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔

طبی حکام نے جمعرات کے روز یہ اطلا ع دی۔

تمام ضلعی دفاتر سے جمع کی گئی معلومات کے مطابق علاقہ کے آٹھ اضلاع میں سے ناندیڑ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں کورونا کے 1079 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کے بعد اورنگ آباد میں 1542 نئے کیسز سامنے آئے اور 19 افراد کی موت ہوگئی۔ بیڑ میں 325 نئے کیسز اور نو مریضوں کی موت ۔ جالنہ میں 532 نئے کیسز اور سات افراد کی موت ۔لاتور میں 606 نئے کیسز اور 5 افراد کی موت، پربھنی میں 494 نئے کیسز اور چار افراد کی موت ہوئی ہے ۔ جب کہ ہنگولی میں 174 نئے کیسز اور چھ افراد کی موت ۔ وہیں عثمان آباد میں 253 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دو مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details