اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muharram 2022: ممبئی میں عاشورہ کے موقع پر بارہ لاکھ سے زائد زائرین کی آمد متوقع - ممبئی میں اہل تشیع کی آمد

ممبئی کے ڈونگری علاقے میں اہل تشیع کی تعداد اچھی خاصی ہے اور عاشورہ کے دنوں میں یہاں تِل رکھنے کی جگہ نہیں ہوتی۔ گذشتہ دو برسوں سے یہاں کورونا گائڈ لائن کے مطابق عزاداری انجام دی گئی لیکن اس بار عزاداری کرنے والے اہل تشیع کو پوری آزادی کے ساتھ مذہبی اعمال ادا کرنے کا موقع ملے گا۔ Muharram rituals in Dongri area of Mumbai

ممبئی میں عاشورہ کے موقع پر بارہ لاکھ سے زائد زائرین کی آمد متوقع
ممبئی میں عاشورہ کے موقع پر بارہ لاکھ سے زائد زائرین کی آمد متوقع

By

Published : Aug 3, 2022, 2:42 PM IST

ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں ہر برس یوم عاشورہ کے موقع پر ملک اور بیرون ممالک سے اہل تشیع کی آمد ہوتی ہے۔ گذشتہ 2 برسوں سے کورونا کے سبب عزاداری کا سلسلہ روک سا گیا تھا کورٹ کے فرمان کے مطابق محض 5 لوگوں کو ہی عزاداری کی اس روایت پر عمل کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس بندوبست کے بیچ گذشتہ دو برسوں سے اس مذہبی روایت کو آگے بڑھایا گیا لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا۔ اس مرتبہ حکومت کی جانب سے پابندیوں کے بندشیں کھول دی گئی ہیں۔ Muharram in Mumbai

ممبئی میں عاشورہ کے موقع پر بارہ لاکھ سے زائد زائرین کی آمد متوقع

اس بار عزاداری اور نوحہ خوانی کرنے والوں کی تعدد 12 لاکھ سے زائد ہو سکتی ہے۔ یہ تعداد ممبئی یا پورے بھارت سے ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک سے سمٹ کر ممبئی میں اکٹھا ہو گی۔ یہ جانکاری ممبئی میں انجمن تحفظ حسینیت کے ذمہ داران نے دی ہے۔ اہل تشیع کی لاکھوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے اس بار ممبئی میں ساری تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ محکمہ بی ایم سی پولیس اور دوسرے محکمہ کئی ہفتوں سے اپنے فرائض اور امور کو انجام دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Muharram 2022:کولکاتا میں عٓشرے کا جلوس پُرامن طور پر نکالا گیا

ممبئی کے ڈونگری علاقے میں اہل تشیع کی تعداد اچھی خاصی ہے اور عاشورہ کے دنوں میں یہاں تِل رکھنے کی جگہ نہیں ہوتی۔ گذشتہ دو برسوں سے یہ تعداد کورٹ کے فرمان کے مطابق دیکھی گئی تھی۔ اب جب کووڈ قوانین کو پوری طرح سے ختم کر دیا گیا ہے تو اس بار عزاداری کرنے والے اہل تشیع کو پوری آزادی کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details