اردو

urdu

مہاراشٹر میں کورونا کے 1.50 لاکھ سے زائد کیسز

ملک میں کوروناوائرس سے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے، اسی ضمن میں مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ ہزار کیس سامنے آئے ہیں۔

By

Published : Jun 27, 2020, 5:50 AM IST

Published : Jun 27, 2020, 5:50 AM IST

مہاراشٹر میں 2362 افراد اس مدت میں صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد یہ تعداد 79815 ہوگئی ہے
مہاراشٹر میں 2362 افراد اس مدت میں صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد یہ تعداد 79815 ہوگئی ہے

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا سے شدید طورپر متاثر مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ پانچ ہزار معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد آج رات بڑھ کر 1.50 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

اطلاع کے مطابق متاثرین کی تعداد بڑھ کر 152765 ہوگئی ہے، اس دوران 5024 مزید افراد اس وبا کا شکار ہوگئے ہیں۔

مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ پانچ ہزار معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد آج رات بڑھ کر 1.50 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے

خیال رہے کہ مہاراشٹر میں 175 مزید اموات کےساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 7106 ہوگئی ہے۔

ریاست میں 2362 افراد اس مدت میں صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد یہ تعداد 79815 ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر میں 2362 افراد اس مدت میں صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد یہ تعداد 79815 ہوگئی ہے

ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 65829 ہوگئی ہے، جو مختلف ہسپتالز میں زیرعلاج ہیں۔

یاد رہے کہ کل کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے مہاراشٹر میں 4841 معاملے سامنے آئے تھے، لیکن جب آج متاثرین کی تعداد آئی تو1.50 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

ملک میں کوروناوائرس سے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے، اسی ضمن میں مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ ہزار کیس سامنے آئے ہیں

واضح رہے کہ کورونا وائرس اور اموات کے معاملے میں مہاراشٹر بھارت کی تمام ریاستوں پہلے نمبر پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details