اردو

urdu

ETV Bharat / state

پالگھر: شیوسینا کے رکن پارلیمان پر جنسی ہراسانی کا الزام - خاتون کے الزامات

ضلع پالگھر کی ایک خاتون نے شیوسینا کے رکن پارلیمان راجیندر گاوِت پر جنسی ہراسانی کرنے کا الزام لگاتے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے، جبکہ رکن پارلیمان نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

Molestation case filed agaist Palghar MP Rajendra Gavit MP denies all the charges
پالگھر: شیوسینا کے رکن پارلیمان پر جنسی ہراسانی کا الزام

By

Published : Dec 12, 2020, 7:08 PM IST

مہاراشٹر میں ضلع پالگھر کی ایک خاتون نے شیوسینا کے رکن پارلیمان راجیندر گاوت کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کروائی ہے۔ تاہم رکن پارلیمان نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

پالگھر: شیوسینا کے رکن پارلیمان پر جنسی ہراسانی کا الزام

گیس ایجنسی میں ملازمت کرنے والی اس خاتون نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ ایجنسی کے مالک گاوت نے اس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرنے کی کوشش کی۔

خاتون نے جمعہ کے روز پولیس اسٹیشن میں گاوت کے خلاف تحریری شکایت دی ہے۔

پالگھر: شیوسینا کے رکن پارلیمان پر جنسی ہراسانی کا الزام

خاتون کے الزامات پر گاوت نے کہا کہ شکایت میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ ان کی شبیہہ کو داغدار کرنے کی کوشش ہے۔ رکن پارلیمان نے الزام لگایا کہ اس خاتون نے ایجنسی سے رقم غبن کی ہے، جس کے بعد اسے ملازمت سے برطرف کردیا گیا، جس کی وجہ سے وہ اب بدلہ لینا چاہتی ہے۔

افسر نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details