اردو

urdu

ETV Bharat / state

Civil Services Exam جھونپڑی میں رہنے والے سید محمد حسین سول سروس امتحانات میں کامیاب

ملک کے سب سے بڑے اور مشکل امتحانات میں سے ایک یو پی ایس سی (یونین پبلک سروس کمیشن) میں مجموعی طورپر تیس مسلم طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی۔ انہیں کامیاب طلبہ میں سے ایک سید محمد حسین بھی ہیں۔

سول سروس امتحانات میں کامیاب
سول سروس امتحانات میں کامیاب

By

Published : May 25, 2023, 11:47 AM IST

Updated : May 25, 2023, 1:14 PM IST

سول سروس امتحانات میں کامیاب

ممبئی:یو پی ایس سی میں 570 واں مقام حاصل کرنے والے ممبئی کے ڈونگری علاقے کے رہنے والے سید محمد حسین کی کامیابی پر علاقہ میں خوشی کا ماحول ہے۔ وہ یوپی ایس سی کے امتحانات میں پانچ دفعہ شریک ہوئے، تاہم چار مرتبہ کامیابی نہیں ملی،ناکام ہونے کے بعد سید محمد حسین نے حوصلہ نہیں ہارا۔ انہوں نے پھر سے محنت کی بالآخر انہوں پانچویں مرتبہ امتحان میں شریک ہوکر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی اس کامیابی سے پورے علاقے میں خوشی کا ماحول ہے کیونکہ ڈونگری علاقے کی شناخت جرائم پیشہ افراد اور مجرمانہ سرگرمیوں کے طور پر ہوتی ہے۔ ایسےمیں ملک کے اتنے بڑے امتحان میں کامیاب ہونے باعث فخر ہے۔

سول سروس امتحانات میں کامیاب

اس سب کے علاوہ حیران کن بات یہ ہے کہ حسین ممبئی کے ڈونگری علاقے میں ایک جھوپٹی میں رہتے ہیں، محمد حسین کی اس کامیابی کے بعد نہ صرف علاقے میں بلکہ پوری ریاست سے لوگ اُنہیں مبارکبادی دے رہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ میں نے ہمت نہیں ہاری، چار بار ناکام رہا اور پانچویں بار کامیاب ہو گیا۔ اس کامیابی کا سہرا میرے والد، اہل خانہ اور جعفر سلیمان ہاسٹل میں یو پی ایس سی کی تیاری کے لیے کوچنگ چلانے والے افراد کے سر جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:Three Candidates Of Haj House Mumbai Cleared UPSC Exam: حج کمیٹی ممبئی کے تین امیدوار یو پی ایس سی میں کامیاب
محمد حسین اپنے گھر والوں کے ساتھ ممبئی کی جھونپڑی میں رہتے ہیں۔ یہیں سے انہوں نے بہتر مستقبل کا خواب دیکھا۔ ان کے والد سرکاری ملازم تھے۔ ان کے والد نے ہر قدم پر حسین کو حوصلہ دیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ یونین پبلک سروس کمیشن کے اس امتحان میں محمد حسین نے نمایاں کردار ادا کیا اور آج ملک 930 کامیاب امیدواروں کی فہرست میں اپنا نام درج کرا کر اپنا اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ڈونگری علاقے کا نام روشن کیا۔

Last Updated : May 25, 2023, 1:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details