بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین سمیت تین لوگوں کے خلاف 20.96 لاکھ روپے کے مبینہ فراڈ کے معاملہ میں مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں رپورٹ درج کی گئی ہے۔ اس پر اظہرالدین کا کہنا ہے کہ میرے خلاف لگائے گئے الزامات ہے بنیاد ہیں اور میں جلد ہی اپنے وکیل سے صلاح و مشورہ کرکے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کروں گا۔
واضح رہے اظہر الدین کے خلاف یہ معاملہ دانش ٹور اینڈ ٹریولز ایجنسی کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایجنسی کے مالک اور اورنگ آباد کے لیبر کالونی رہائشی محمد شہاب محمد یعقوب (49) نے بدھ کی شب یہ شکایت درج کرائی۔
پولیس کے مطابق اورنگ آباد رہائشی اور اظہر الدین کے پرائیویٹ سکریٹری ماجد خان نے نومبر 2019 میں دانش ٹور اینڈ ٹریولز ایجنسی سے کیرالہ رہائشی سدیش اوككل اور آندھرا پردیش رہائشی محمد اظہر الدین کے لئے ممبئی سے دبئی ہوتے ہوئے پیرس اور ممبئی سے پیرس ہوتے ہوئے دبئی کا ٹکٹ بک کرایا تھا۔