پونے: مجاہد آزادی بال گنگادھر تلک کی 103 ویں برسی کے موقع پر منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کو یہاں لوک مانیہ تلک قومی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
مودی نے یہاں ایس پی کالج میں منعقدہ ایک تقریب میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سپریمو شرد پوار کی موجودگی میں یہ ایوارڈ وصول کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، ''میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے لوک مانیہ تلک ایوارڈ سے نوازا گیا، جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی پوری زندگی قربان کر دی۔ میں اس لئے بھی خوش قسمت ہوں کہ مجھے یہ باوقار ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے پونے کی اس مقدس سرزمین پر آنے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی کا ناقابل فراموش تجربہ ہے۔ جب کوئی ایوارڈ ملتا ہے تو اس شخص کی ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے۔ میں یہ ایوارڈ 140 کروڑ ہم وطنوں کو وقف کرتا ہوں۔ میں نے اس ایوارڈ کی رقم "نمامی گنگا پروجیکٹ" کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا نام 'بال گنگا دھر تلک' ہی ہے۔