اردو

urdu

ETV Bharat / state

حزب اختلاف کو مودی کا چیلنج

وزیر اعظم نریندرمودی جلگاؤں میں مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کے سلسلہ میں پہلے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حزب اختلاف کو چیلنج کیا ہے کہ ہمت ہے تو آرٹیکل 370 اور 35 اے کودوبارہ نافذ کرکے دکھائیں۔

وزیر اعظم نریندرمودی

By

Published : Oct 13, 2019, 7:20 PM IST

Updated : Oct 13, 2019, 9:08 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے جلگاؤں میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حزب اختلاف کو چیلنج کیا ہے کہ ان میں ہمت ہے تو آرٹیکل 370 اور 35 اے کودوبارہ نافذ کرکے دکھائیں۔

نریندر مودی جلگاؤں میں ایک انتخابی ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے

انہوں نے کہاکہ "میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی سرزمین سے اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اپنا موقف واضح کریں اور اس معاملہ میں حکومت کے فیصلہ کی حمایت کریں۔

واضح رہے کہ مودی جلگاؤں میں مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کے سلسلہ میں پہلے جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔

مودی نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیئے کہ وہ اپنے انتخابی منشور میں 370 کو ہٹانے کی بات شامل کرکے دکھائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں حالت جلد ہی بحال کرے گی اوراس کے لیے چار مہینے مزید لگیں گے اور اسے حاصل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن پارٹیاں اور ان کے لیڈران پڑوسی ملک کی طرح زبان استعمال کرتے ہیں اور ان کے درمیان تعاون نظر آتا ہے۔

مودی نے اس بات کو دوہرایا کہ کشمیر کے عوام کو قومی دھارے میں لیا جائیگا اور ریاست کی ترقی ملک کی ترقی کے ساتھ ممکن ہوگی۔

جموں وکشمیر اور لداخ ملک کی شان ہیں اور انہیں انصاف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بالکل تھک چکا ہے اور اس کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے جبکہ وزیراعلی دیویندر فڈنویس کی قیادت میں مہاراشٹر کی ترقی کو ممکن بنایا جائے۔

Last Updated : Oct 13, 2019, 9:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details