اردو

urdu

ETV Bharat / state

اقبال کاسکر کے بیٹے پر مکوکا کے تحت مقدمہ درج - ہفتہ وصولی

انڈر ورلڈ ڈان اقبال کاسکر کے بیٹے محمد رضوان اقبال حسن شیخ (کاسکر) کے خلاف ممبئی کرائم برانچ نے ناجائز ہفتہ وصولی کے معاملے میں مکوکا کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

مکوکا کے تحت مقدمہ درج

By

Published : Jul 30, 2019, 11:45 PM IST

ممبئی پولس کے ترجمان ڈی سی پی پرنئے اشوک نے بتایا کہ رضوان کاسکر کے علاوہ اس کے دونوں ساتھی اشفاق ٹاویل والا اور احمد رضا ودھاریا کے خلاف بھی مکوکا کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈی سی پی پرنئے اشوک نے کہا کہ تینوں ملزمین کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ جہاں سماعت کے بعد عدالت نے انہیں 5، اگست تک کرائم برانچ کی تحویل میں بھیج دیا۔

مکوکا کے تحت مقدمہ درج

واضح رہے کہ ممبئی کرائم برانچ نے رضوان کاسکر کو چھترپتی شیواجی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گرفتار کیا تھا، کرائم برانچ کے مطابق رضوان کاسکر گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی بیوی کے ہمراہ دبئی فرار ہونے کی کوشش میں تھا۔

رضوان کاسکر کے بعد کرائم برانچ نے اس کے قریبی ساتھی اشفاق رفیق ٹاویل والا(34) کو بھی گرفتار کر لیا۔

کرائم برانچ نے بتایا کہ ملزم رضوان کاسکر ممبئی کے متعلقہ تاجروں کے درمیان مالی تنازع کے مصالحت کرانے کے نام پر تاوان طلب کرتا تھا۔ کرائم برانچ نے سب سے پہلے 15 جولائی کو سہار انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والے احمد رضا ودھاریا کو حراست میں لیا گیا تھا۔

احمد رضا ودھاریا سے پوچھ گچھ کے بعد رضوان کاسکر اور اشفاق ٹاویل والا کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

کرائم برانچ کا دعوٰی ہے کہ داؤد ابراہیم کا بھتیجہ اور اقبال کاسکر کا بیٹا رضوان کاسکر ممبئی کے تاجروں کو دبئی سے دھمکی آمیز کال کیا کرتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details