اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mobile Library In Mumbai: آؤ کتابوں سے دوستی کریں مہم کے تحت موبائل لائبریری قائم - وسئی علاقے میں تعلیم کو لیکر بیداری

ممبئی سے متصل وسئی علاقے میں تعلیم کو لیکر بیداری Education Awareness Program پیدا کرنے والی غیر سرکاری تنظیم آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن All India Teachers Association کے زیر اہتمام آؤ کتابوں سے دوستی کریں مہم چلائی جا رہی ہے۔ اسی بیداری مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے موبائل لائبریری Mobile Library قائم کی گئی ہے۔

Mobile Library In Mumbai: آؤ کتابوں سے دوستی کریں مہم کے تحت موبائل لائبریری قائم
Mobile Library In Mumbai: آؤ کتابوں سے دوستی کریں مہم کے تحت موبائل لائبریری قائم

By

Published : Apr 5, 2022, 8:52 PM IST

ممبئی سے متصل وسئی علاقے میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام موبائل لائبریری Dr APJ Abdul Kalam Mobile Library قائم کی گئی ہے۔ جو ہفتے میں دو دن یعنی بدھ اور اتوار کو بچوں کو نصابی کتابیں فراہم کرتے ہیں۔ اس موبائل لائبریری سے وابستہ تنویر احمد کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن نے لوگوں کی زندگی پوری طرح بدل کر رکھ دی ہے اور اس کی وجہ سے سب سے زیادہ تعلیمی شعبہ متاثر ہوا ہے۔

Mobile Library In Mumbai: آؤ کتابوں سے دوستی کریں مہم کے تحت موبائل لائبریری قائم

اس لئے پال گھر میں تعلیم کو لیکر بیداری پیدا Education Awareness Program کرنے والی غیر سرکاری تنظیم آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن All India Teachers Association کے زیر اہتمام آؤ کتابوں سے دوستی کریں مہم چلائی جا رہی ہے۔ اور اسی بیداری مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے موبائل لائبریری قائم کی گئی ہے۔ اس لائبریری کی ذمہ داری مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات کو سونپی گئی ہے۔ یہ سارے بچے ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ ضلع پریشد اسکول وسئی کے بچے ذمہ داروں کے ساتھ اکثر لائبریری کا دورہ کرتے ہیں۔ بچے اس بات سے بیحد خوش ہیں کہ وہ اس لائبریری کا حصہ ہیں۔ انہیں نصابی کتابیں باآسانی مل جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Maryam Mirza Mohalla Mohalla Library: مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری کے تحت اٹھائیسویں لائبریری قائم

موبائل لائبریری سے وابستہ تنویر احمد نے بتایا کہ جب اس موبائل لائبریری Mobile Library کا آغاز کیا گیا تھا تب محض کچھ کتابیں اور کچھ بچے تھے، جو اس سے منسلک تھے۔ جیسے جیسے لوگوں کو پتا چلا، ویسے ویسے لوگوں نے یہاں کتابیں پہنچانی شروع کر دی۔ کتابوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی بھی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا گیا۔ آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن کا مقصد ہے کی ممبئی کے متعد علاقوں میں اس طرح کی لائبریری قائم کی جائے تاکہ بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہو۔ Mobile Library Establish In Mumbai

ABOUT THE AUTHOR

...view details