مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے ذریعہ شروع کی گئی نئی مہم میں غیر قانونی طور پر پاکستان اور بنگلہ دیش سے آئے ہوئے لوگوں کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرنے والوں کو پانچ ہزار روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مہاراشٹر نو نرمان سینا کے اورنگ آباد کے صدر سومیت کھنڈیکر نے کہا کہ 23 جنوری کو ممبئی میں نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے علان کیا تھا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان سے غیر قانونی طریقہ سے بھارت میں داخل ہوئے افراد کے خلاف مہم چھیڑی جائے گی اور اب اس کا باضابطہ آغاز کیا گیا ہے۔